ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حیدرآباد میں ایک ہفتے کے اندر تیسری نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری

حیدرآباد میں ایک ہفتے کے اندر تیسری نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری

Mon, 06 Jun 2022 11:37:04    S.O. News Service

حیدرآباد ،  6؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) تلنگانہ کے حیدرآباد سے لگاتار موصول ہونے والے واقعہ کی اطلاع سے پتہ چلتا ہے کہ مجرم پولیس سے پوری طرح بے خوف ہوگئے ہیں۔ حیدرآباد میں ایک ہفتے کے اندر تیسری بار نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تیزی سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں ابھی پوری حقیقت سامنےآنا باقی ہے۔

اتوار کو حیدرآباد کے کالاپتھر تھانے کی پولیس نے 21 سالہ سفیان کو ایک نابالغ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی حیدرآباد کے چارمینار میں کپڑے کی دکان میں سیلز گرل کے طور پر کام کرتی ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم سفیان نے 31 مئی کی رات چارمینار بس اسٹاپ پر متاثرہ سے ملاقات کی تھی۔ جہاں سے وہ اسے لینگر ہاؤس میں اپنے گھر لے گیا۔ جہاں اس نے اس کے ساتھ مبینہ طور پر دو بار چھیڑ چھاڑ کی اور صبح بس اسٹاپ پر واپس چھوڑ دیا۔ اس دوران اس نے اسے اپنا نمبر بھی دیا۔

واقعے کے بعد نابالغ لڑکی نے 5 جون کو پیٹ میں شدید درد ہونے پر اپنی والدہ سے شکایت کی، جس دوران ماں سے پوچھ گچھ کے دوران متاثرہ نے سارا واقعہ بیان کیا۔ اس کے بعد پولیس اسٹیشن پہنچی ماں کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 363، 376 (2) اور پوکسو ایکٹ کی دفعہ 5 اور 6 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا گیا۔

بتادیں کہ اس سے قبل 28 مئی کو 17 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے علاوہ 31 مئی کو 11 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ابھی یہ تصدیق ہونی ہے کہ لڑکی کے الزام میں کتنی صداقت ہے اور یہ پولیس جانچ سے ہی پتہ لگے گا۔


Share: